EX-CM Sindh Ghous Ali Shah revealed his Murder Conspiracy

کراچی (این این آئی) سابق وزیراعلی سندھ سیدغوث علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور پوتے نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا، میری ایک بیٹی بھی ان کے ساتھ ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی انہیں بنانے کی کوشش کی، میں نے بہت مشکل حالات کا بھی مقابلہ کیا ہے۔غوث علی شاہ نے کہا کہمیرے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ جن کے ساتھ تنازع تھا ان سے صلح ہوگئی یہ غلط بات ہے، میری اور میرے دوسرے بچوں کی جان خطرے میں ہے۔انہوں نے

کہا کہ حکومت سندھ کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں، ہم پر جھوٹے اور من گھڑت کیس کیے جا رہے ہیں۔غوث علی شاہ نے کہا کہ میری زمین پر قبضہ کیا گیا جسے میں نے واگزار کروایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.