Is Reham Khan Returning to Pakistan once again ?

موقر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بیرون ملک سے باہر طویل عرصہ گزارنے کے بعد آئندہ ماہ پاکستان واپس آرہی ہے ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان کی موجودہ سیاست میں ہلچل پیدا کرنے کی پوری کوشش پیدا کرینگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان جس نے ہمیشہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لئے مسائل کھڑے کئے ہیں انکی اس موقع پر آمد بڑی طوفانی اور ہیجانی کیفیت کی مظہر سمجھی جا رہی ہے ۔ ریحام خان جب سے پاکستان کی سیاست اور پاکستان کے بڑے لیڈرکے ساتھ منسلک ہونے کے بعد ایسے اقدامات کئے اور بیانات دیئے جس سے پاکستان کی سیاست میں ہلچل برپا رہی ہے ۔سیاسی پنڈتوں کا کہناہے کہ ریحام خان کی وطن واپسی سے حکومت مخالف حلقے ملک میں انتشارسے استعمال کرنے کی کوشش کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان اپنی مرضی سے واپس نہیں آرہی بلکہ اسے وطن واپس بلایا جا رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.