Pakistan’s NCOC mulls lockdowns in cities with high coronavirus positivity ratios

کراچی(مانیٹرنگ+این این آئی) ڈاکٹر فیصل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تو عید سے پہلے ہو گا، انہوں نے کہا کہ زیادہ شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی تیاری کر رہے ہیں، اس دوران کیا چیز بند رہے گی اور کیا کھلا رہے گا، اس سلسلے میں خاکہ تیار ہو چکا ہے، انہوں نے لاک ڈاؤن کے دورانیے کے بارے میں کہا کہ کم از کم 10 دن اور زیادہ سے زیادہ دو ہفتے کا دورانیہ ہو سکتا ہے،

کورونا کے تدارک کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کورونا کیسز میں اضافے والے شہروں میں موجودہ حالات برقرار رہے اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھا تو تمام فریقین کی مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی اداروں کی مکمل بندش، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، مالز اور مارکیٹس کو بند کرنے کی تجاویز ہیں، صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز، پاک فوج اور ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدرات این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی ہفتے میں دو دن کی بندش میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاون کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔لاک ڈاون کا فیصلہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کا مقصد ایس او پیز کے نفاذ کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانا ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کی تجاویز ہیں، صوبائی حکومتوں کی درخواست پر فوج ، ایف سی ، رینجرز کے ذریعے مدد فراہم کی جائےگی۔

اجلاس میں آکسیجن کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ،کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ییں، فورم کی جانب سے ہیلتھ کیئر سہولیات کی فراہمی پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز، 431 وینٹیلٹرز، 1196 آکسیجن سیلنڈرز ، 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے جاچکے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سائنو فارم کی 5 لاکھ خوراکیں پی اے ایف کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج پاکستان پہنچ جائیں گی،60 سال سے زائد عمر کے افراد کو واک ان ویکسین لگانے کی سہولت دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ملک بھر میں کرونا کی شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی تو صورت حال خراب ہوجائے گی اور مجبورا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اگر حکومت نے ایک سال پہلے ایس او پیز پر توجہ نہ دی ہوتی تو آج پاکستان میں بھارت جیسی صورت حال ہوتی، ایک سال پہلے جدوجہد شروع کی اسی وجہ سے آج حالات قابو میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت کی سہولت کے لیے اقدامات بروئے کار لارہے ہیں،ہم نے وبا کے ابتدائی دنوں میں مقامی سطح پر چیزیں بنانا شروع کردی تھیں، ہماری اپنی آکسیجن بنانے کی سہولت 90 فیصد تھی جسے بڑھا کر اب 100فیصدکردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں کرونا کا پھیلاؤ ساڑھے گیارہ فیصد ہے، اگر یہ شرح 15 فیصد تک بڑھ گئی تو بہت زیادہ نقصان ہوگا اور حکومت مجبورا لاک ڈاؤن کی طرف جائے گی، مکمل لاک ڈاؤن کردیا تو ہماری امپورٹ ایکسپورٹ متاثر ہوں گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ مکمل لاک ڈاؤن کیا تو فوڈ سپلائی(غذائی رسد)بھی بری طرح سے متاثر ہوگی، جس کی وجہ سے قبائلی اور شمالی علاقوں میں صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکمتِ عملی ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے طلب پوری کرلیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے انسانیت سے متعلق بھارتی عوام کیلئے ٹوئٹ کی، ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں ایک خاص انتہا پسندطبقے سے ہے، جو کشمیر اور اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، وزیراعظم نے انسانیت کے ناطے ٹویٹ کی۔

NCOC considering lockdown in cities with high positivity ratio.
Forum extends inter-provincial transport ban till May 17.
Walk-in vaccine facility to be open for people aged 60 and above
The National Command and Operations Centre (NCOC) is considering the enforcement of a lockdown in cities reporting high positivity ratios, according to a statement released on Saturday.

The statement follows an NCOC session held earlier today, with Federal Minister for Planning, Development, and Special Initiatives Asad Umar in the chair.

According to the NCOC statement, in light of increasing coronavirus cases, the forum “deliberated upon proposed lock downs in high disease prevalence cities”.

The statement made no mention of what positivity ratio the forum considers high enough to warrant a lockdown.

The NCOC, clarified that talks would be held with stakeholders before a lockdown is imposed.

The restrictions, if enforced, would include the closure of markets, malls, less essential services, a ban on intercity public transport, and a complete closure of educational institutions.

To ensure that the lockdown achieves its target of curbing the virus’ spread, the assistance of the army, Frontier Corps, and Rangers, would be provided to provincial governments, the statement said.

Healthcare facilities given boost by NDMA
Meanwhile, the forum was given a detailed briefing on oxygen supply to health care facilities. “A total of 6,901 beds have been inducted to meet the increased requirements due to surge in COVID cases. Oxygen supply is also being critically monitored,” noted the statement.

Lauding the National Disaster Management Authority for enhancing health care facilities’ capacity, the forum noted it had added 2,811 oxygen beds, 431 ventilators, 1,196 oxygen cylinders, 500 BiPAP, and 1,504 finger pulse oxymeters.

New curbs
The forum also decided to extend the two-day inter-provincial transport ban — on Saturday and Sunday — till May 17, 2021, which was earlier imposed till April 25.

Added facility
Meanwhile, in a positive development, the NCOC decided to open walk-in vaccine facility for people older than 60 — which was earlier restricted to people over 65 years.

Half a million Sinopharm doses to arrive today
Pakistan will be getting another consignment of 500,000 Sinopharm vaccine doses from China today, the NCOC said.

This follows a consignment of the Chinese-made SinoVac vaccine that had arrived in Islamabad on board a Pakistan Air Force plane two days ago.

The NCOC had said at the time that half a million doses of the Chinese-made SinoVac vaccine doses were purchased and were not a donation.

In the last 24 hours, Pakistan reported 157 coronavirus-related deaths, making it the country’s highest single-day death toll since the coronavirus pandemic began last year.

Previously, the highest death toll reported by the country was 153 on June 20 last year.

The new deaths have taken the country’s death tally to 16,999. The most number of deaths in the country were reported in Punjab, followed by Khyber Pakhtunkhwa in the last 24 hours.

Meanwhile, Pakistan’s national positivity ratio also shot up to 11.27% on Saturday.

The NCOC data showed that 52,402 tests were conducted in Pakistan in the last 24 hours, out of which 5,908 returned positive.

The new cases have taken the national tally of positive cases to 790,016, with 285,542 reported in Punjab, 276,670 in Sindh, 112,140 in Khyber Pakhtunkhwa, 72,613 in Islamabad, 21,477 in Balochistan, 16,327 in Azad Jammu and Kashmir, and 5,247 in Gilgit-Baltistan.

Leave A Reply

Your email address will not be published.