Aamir Liaqat’s Third Wife Come to Public and Put Serious allegations on Her Husband

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مذہبی سکالر، ٹی وی میزبان اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی پر ہی سوشل میڈیا پر بہت کچھ غلغلہ رہا اور اب ان کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ایک لڑکی بھی سامنے آ گئی ہے۔ 24نیوز کے مطابق یہ لڑکی اداکارہ ہانیہ خان ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہے۔ اس دعوے کے ساتھ ہانیہ نے عامر لیاقت حسین پر الزامات کی بوچھاڑ بھی کر رکھی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اس پر کالا جادو کرکے اسے اپنی محبت میں گرفتار کیا اور پھر اس سے بے وفائی کر ڈالی۔

ایک ویڈیو بیان میں ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ اس کے پاس عامر لیاقت کی طرف سے بھیجے گئے موبائل پیغامات، ویڈیو کالز کے سکرین شاٹس اور دیگر ثبوت موجود ہیں جن سے وہ ثابت کر سکتی ہے کہ عامر لیاقت اس کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہے۔

ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے وے ہماری فیملی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے ہماری محبت اور شادی کے خلاف ایک مہم شروع کر دی۔عامر کی بے وفائی پر میں اس قدر دلبرداشتہ ہوں کہ میں نے چار بار خودکشی کی کوشش کی ہے۔

عامر لیاقت کے کہنے پر میں نے اپنی والدہ اور والد پر بھی ہاتھ اٹھایا لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آ کر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہاءچھوڑ دیا ہے۔“ ہانیہ خان کے اس الزام پر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل ثابت نہیں آیا۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.