US Secretary of Defence calls Pakistan’s Army Chief

واشنگٹن ( آن لائن) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کی ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی سلامتی واستحکام پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.