Good News for Pakistanis who trapped in British quarantine

لندن (ویب ڈیسک )برطانیہ کی وزیر برائے پبلک ہیلتھ نے ہوٹلوں میں سرکاری قرطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حلال کھانا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ہائی ویکم سے رکن پارلیمنٹ اسٹیو بیکر نے برطانوی پارلیمنٹ میں سرکاری قرطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حرام کھانا فراہم کرنے اور سحری و افطاری کے وقت مسافروں کو بروقت کھانا نہ ملنے کے بارے دی فلور آف دی ہاو¿س سوال اٹھایا تھا

جس کے جواب میں برطانوی وزیر برائے پبلک ہیلتھ ج±و چرچل نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ کے ہوٹلوں میں سرکاری قرطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حلال اور vegetarian کھانا فراہم کریں گے اور روزہ رکھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کےاوقات میں بر وقت کھانا فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے گا کیا جائے گا

یاد رہے پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے جس کی وجہ سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو 10 دن ہوٹلوں میں قرطینہ کرنا ہوتا ہے قرطینہ میں مسافروں کو کافی شکایات ہیں جن میں حلال کھانا نہ ملنا سرفہرست ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.