A couple in the United States found a secret bathroom in their home, but how did they find out?

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک میاں بیوی نئے گھر میں منتقل ہوئے اور اس کی تزئین و آرائش کی غرض سے ایک دیوار گرائی تو اس کے پیچھے سے ایسی چیز نمودار ہو گئی کہ سن کر ہی آدمی دنگ رہ جائے۔ انڈی 100کے مطابق اس خاتون کا نام میا ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ (@miabug)پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ وہ اپنے نئے گھر کی اپنی مرضی کے مطابق تزئین و آرائش کرنا چاہتے تھے، اس مقصد کے لیے جب ایک دیوار گرائی تو اس کے پیچھے سے ایک پورے کا پورا باتھ روم برآمد ہو گیا۔

ویڈیو میں میا بتاتی ہے کہ ہم نے اوکلاہوما میں اپنا یہ پہلا گھر خریدا ہے اور کئی ماہ اس میں رہنے کے بعد اب اس کی تزئین و آرائش کرنے لگے ہیں۔ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دیوار کے پیچھے ایک خفیہ باتھ روم موجود ہوگا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خفیہ باتھ روم میں خود گند مچا ہوتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کافی عرصے سے دیوار کے پیچھے بندپڑ اتھا۔ میا کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے اب تک 16لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.