Arab country that imposed a permanent ban on the entry of foreign workers

عرب ملک کویت نے کورونا وبا کی وجہ سے تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کردی۔

کویت کی جانب سے غیر ملکی ورکرز کی واپسی پر پہلے دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب اسے بڑھا کر تاحکم ثانی کردیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ جب تک کورونا وبا قابو میں نہیں آتی تب تک غیر ملکی ورکرز کویت واپس نہیں جاسکیں گے۔

کویت تارکین وطن پر اس قسم کی پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک ہے۔ دیگر عرب ملکوں نے بھی غیر ملکیوں کے داخلوں پر پابندیاں عائد کی ہیں تاہم یہ مستقل نہیں بلکہ کچھ عرصے کیلئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.