Bad News For those Who Want to get Driving Licence in Punjab

لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں شدت کے باعث پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں ہیں اور اس کے ہی پیش نظر ڈرائیونگ اور لائسنسگ سینٹر بھی دو ماہ کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کواٹر پنجاب عمران محمود نے تمام ٹریفک پولیس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سینٹرز اور لائسنسگ سینٹرز بھی بند رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.