NA 249 By Election: PPPP Get 1st Position and TLP Get 2nd Position, Unconfirmed Result

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے حلقہ این اے 249 میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال بدل رہی ہے، کبھی ن لیگ آگے نکل جاتی ہے تو کبھی پیپلز پارٹی، اس وقت پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ٹوئٹر پر 145 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ شیئر کیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی 9085 ووٹ لے کر برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ دوسری پوزیشن پر تحریک کا امیدوار ہے جس نے 7982 ووٹ حاصل کئے ہیں، ن لیگ جو پہلی پوزیشن حاصل کئے ہوئے تھی اب تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے ن لیگ کے

امیدوار مفتاح اسماعیل نے اب تک 7680 ووٹ حاصل کئے ہیں، چوتھی پوزیشن پر تحریک انصاف کا امیدوار ہے، تحریک انصاف نے اب تک 5263 ووٹ حاصل کئے ہیں، پانچویں پوزیشن پر پی ایس پی ہے ان کے امیدوار نے 4176 ووٹ حاصل کئے ہیں، چھٹی پوزیشن پر ایم کیو ایم کا امیدوار ہے جس نے 3562 ووٹ حاصل کئے ہیں، واضح رہے کہ یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.