TLP has been banned, the government and Imran Khan are abiding by these decisions, Sheikh Rashid

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کالعدم ہوچکی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی کو تحلیل کا کوئی پروگرام ترک نہیں کیا، حکومت اور عمران خان ان دونوں فیصلوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرا‏عظم کی ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سرینڈر نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک لبیک پاکستان پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی تاہم اب ٹی ایل پی نے پابندی ہٹانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.