EX DGFIA Bashir Memon now retracted his own statement

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے ہی بیان سے مکر گئے، انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے دو سے تین منٹ کی ملاقات ہوئی، انہوں نے میری تعریف کی اس ملاقات میں کسی خاص کیس کی بات نہیں ہوئی، اس موقع پر صحافی محمد مالک نے سوال کیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے متعلق کوئی بات ہوئی تو بشیر میمن نے اس سے بھی نہیں کہہ کر انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کو وزیراعظم کی طرف سے شریف فیملی اور جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیس بنانے کا کہا گیا تھا۔ محمد مالک سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ تحقیقات کے لئے ایک جوڈیشل کمیشن بنا دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.