Rabia Anum angary as Caller asked Her to give any ”wazeefa” to have a son after having 5 daughters

رمضان ٹرانسمشن کے دوران ایک کالر کی طرف سے بیٹے کی پیدائش کی امید لیے وظیفہ پوچھنے پر اینکر رابعہ انعم بر س پڑیں اور شاہد آفریدی کی مثال دیتے ہوئے لمباچوڑا لیکچر دیدیا۔ان کے اس جواب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے ، سوال کرنے والے صاحب کی پانچ بیٹیاں تھیں لیکن بیٹا نہیں تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرامید ٹیلی فون کالر نے میزبان رابعہ انعم سے وظیفہ پوچھ لیا اور انہیں امید تھی کہ وہ ان کے مسئلے کا کوئی حل بتائیں گی ۔ تاہم رابطہ انعم نے اپنے جواب کا مرکزی نقطہ ہی یہی رکھا کہ بچیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ، میزبان کاکہناتھاکہ عشرہ گزرنے پر ہم کہتے ہیں کہ اتنی رحمت ہم سمیٹ سکتے تھے لیکن ہم نے موقع کھو دیا، اللہ نے رحمت آپ کے گھر اتاری ہے، ایک بار نہیں پانچ بار اتاری ہے، اللہ آپ سے خوش ہوا، اللہ اتنا خوش ہے کہ پانچ بیٹیاں دی ہیں۔

رابعہ انعم کا مزید کہناتھاکہ پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بھی بیٹیاں ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں سے محبت کرتے ہیں، ان کا سپورٹس اور ویلفیر ایک طرف ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں، یہ تو ہمیں اللہ کے رسول نے سکھایا کہ بیٹیوں کی عزت کیسے کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan)

Leave A Reply

Your email address will not be published.