Suspicious truck searched, 250,000 doses of corona vaccine found inside, authorities rush

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مشکوک ٹرک سے کورونا ویکسین کی ڈھائی لاکھ کے قریب خوراکیں برآمد ہونے پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مشکوک ٹرک 12 گھنٹے سے ایک ہی جگہ پر کھڑا ہوا تھا۔ پولیس نے جب اس کی تلاشی لی تو اس کے اندر سے کورونا ویکسین کی دو لاکھ 40 ہزار خوراکیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے جب تحقیقات کیں تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ ٹرک ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے ہریانہ کے شہر کرنال کیلئے ویکسین لے کر جا رہا تھا تاہم ڈرائیور اور کنڈکٹر ٹرک لاپتہ ہوگئے۔ حکام نے دوسرے ڈرائیور کے ذریعے ٹرک کو اس کی منزل کی طرف روانہ کردیا ہے جبکہ ڈرائیور اور کنڈکٹر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.