Turkish company was approved to import 50,000 metric tons of sugar in Pakistan

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ترک کمپنی جیمنائی گروپ کو 69 روپے فی کلو گرام کے حساب سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکش کمپنی نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی سپلائی کے لیے 447 ڈالر فی میٹرک ٹن کی سب سے کم بولی دے تھی۔ ترکش کمپنی69 روپے فی کلو کے حساب سے پاکستان کو کراچی پورٹ پر چینی فراہم کرے گی۔ کمپنی کو بڈ کی رقم کا پانچ فیصد بطورِ پرفارمنس گارنٹی جمع کروانا پوگا۔پاکستان کو چینی کی سپلائی کے لیے ٹی سی پی سمیت حکومتی ٹیم کے ساتھ پاکستان میں جیمنائی گروپ کے نمائندہ وحید شاہ اور محمد عباس نے مذاکرات کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.