No Student will get free grades this year, Education Minster

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس سال بغیر امتحان گریڈ نہیں ملیں گے، جو طلبہ امتحان دیں گے ان کیلئے کوشش ہوگی کہ انہیں آگے داخلہ مل سکے۔

نجی ٹی وی اے ار وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ سال گریڈ میں بہت گھپلا ہوا تھا، محنتی بچوں کو سی گریڈ میں پاس کیا گیا۔ اس سال مفت میں گریڈ نہیں دیں گے بلکہ بچوں کو امتحان دینا پڑے گا۔ والدین کہہ رہے ہیں کہ ان کے بچوں کی تیاری ہے اور ان کا امتحان لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وہ اکیلے فیصلہ نہیں کرتے بلکہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم بھی موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے این سی او سی سربراہ اسد عمر سے کہا ہے کہ اساتذہ کی فوری ویکسی نیشن کرائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.