Fatal accident near Burhan Interchange, 15 killed, several in critical condition

حسن ابدال(آن لائن) حسن ابدال،تیزرفتاربس اُلٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور پانچ ماہ کی بچی سمیت15افراد جاں بحق جبکہ 35زخمی۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 03 افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس،ایمبولینسیں،ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل۔بس لاہور سے مردان جاتے ہوئے برہان اِنٹرچینج کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور سے مردان جانے والی سادات ٹریول کی تیز رفتار بس اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر برہان اِنٹرچینج کے قریب اُلٹنے کے بعد کھائی میں جاگری۔حادثہ کے نتیجہ میں بس میں سوار ایک خاتون 32سالہ حمیدہ بی بی اور 5 ماہ کی معصوم بچی خدیجہ سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ35فراد زخمی ہوئے۔

 

جاں بحق ہونے والوں میں 35سالہ اشفاق،19سالہ سیمان،18سالہ قاص،28سالہ کامران،47سالہ محمد روٗف،45سالہ ہارون شامل ہیں جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر برہان اِنٹرچینج کے قریب ہونے والے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس،ایمبولیسنیں،ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔

A speeding bus on Monday fell into a ravine in Punjab’s Attock district, killing 15 people including a 32-year-old woman and a five-month-old girl and injuring more than 35, Express News reported.

As per details, the accident took place when the bus, trying to avoid an accident with another car, fell into the ditch near Burhan Interchange in Hasan Abdal.

The Motorway Police and rescue officials, after receiving the information about the deadly accident, reached the site and rushed the injured to a local hospital.

Hospital sources said that the condition of several injured is critical and some of them were moved to Rawalpindi after first aid for further treatment.

 

Some of the deceased have been identified as Ashfaq Ali resident of Mardan, Suleman resident of Mardan, Waqas resident of Mardan, Kamran resident of Swabi, Mohammad Rauf resident of Swabi, Hameeda resident of Mardan, five months old Khadeeja resident of Swabi and Haroon resident of Charsadda.

The identity of three victims is yet to be ascertained.

Leave A Reply

Your email address will not be published.