Shopkeepers stand outside their partially opened shop as police officers try to close market after Sindh provincial government decided to shut markets, restaurants, public beaches and discouraged large gatherings amid the outbreak of the coronavirus disease (COVID-19), in Karachi Pakistan March 18, 2020. REUTERS/Akhtar Soomro

Which shops will be open on Eid-ul-Fitr from May 8 to 16? NCOC announced

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے عید الفطر کے دنوں میں ضروری اشیا کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 سے 16 مئی کے دوران گروسری سٹورز، بیکریز، مٹھائی کی دکانیں شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ تندور اور دودھ دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

اس کے علاوہ ہوٹلوں پر ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ ای کامرس ، ہوم ڈلیوری، یوٹیلٹی سروسز اور میڈیا کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کروناکےخلاف کوئی بھی حکمت عملی اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک کہ پوری قوم اس وباء کو شکست دینے کا عزم نہ کر لے۔ اس عید 8 سے 16 مئی تک گھروں میں رہیے، محفوظ رہیے اور ایس او پیز پر مکمل عمل کیجیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.