On Eid-ul-Fitr, government solved the biggest problem of the citizens and gave good news

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر 10خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کے مطابق 8 خصوصی ٹرینیں کراچی اور لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی، ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی، ایک کراچی اور ملتان کے درمیان چلے گی۔پہلی خصوصی ٹرین آج رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، لاہور اور کراچی کے درمیان 8، 9 اور 11 مئی کو بھی خصوصی ٹرینیں چلیں گی۔ریلوے حکام کا بتاناہے کہ کراچی راولپنڈی کیلئے خصوصی ٹرین 11 مئی اور ملتان کیلئے 12مئی کو روانہ ہوگی جب کہ تمام ٹرینوں میں کورنا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.