PM Imran Khan lands in Saudi Arabia on three-day visit

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ،جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اور سعودی وزراء نے پاکستانی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ،جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے سعودی وزراء اور اہم شخصیات کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا ،وزیر اعظم کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر فیصل جاوید اور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ رہے دورے کی تیاریوں کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی اشرفی اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز پہلے ہی بدھ کو جدہ پہنچ چکے تھے جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چار مئی کو سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔

وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ ایئرپورٹ سے شاہی دیوان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم کا شاہی دیوان میں بھی استقبال کریں گے۔وزیرِاعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے اس اہم ترین دورے کےدوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی اہم یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

وزیرِ اعظم مسجد نبویﷺ میں حاضری بھی دیں گے اور مسجد الحرام میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے.

Prime Minister Imran Khan on Friday landed in Saudi Arabia on an important, three-day visit to Saudi Arabia. The PM is visiting the Kingdom upon the invitation of Crown Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz.

Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi, Information Minister Fawad Chaudhry, Governor Khyber Pakhtunkhwa Shah Farman, and Food Minister Punjab Abdul Aleem Khan accompanied the premier.

Saudi Crown Prince Mohammad bin Salman bin Abdulaziz received the premier at the Jeddah airport, said SAPM on Political Affairs Dr Shahbaz Gill on the microblogging website.

Leave A Reply

Your email address will not be published.