When Jeranlsirt When the journalist asked Imran Khan about the bail of Shahbaz Sharif, He said ask this question to the Army Chief

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے نام بلیک لسٹ سے نکلوانے سے متعلق دائر درخواست منظور کرتے ہوئے مشروط طور پر باہر جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے شہباز شریف کو 8 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی جو 8مئی سے 3 جولائی تک ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی اور بلیک لسٹ نے نام نکالنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا۔

عدالت کےاس فیصلے پر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے جی این این پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہ رہا، اس ملک میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ عدالتوں کے ذریعے ہی ہوتا ہے، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کاشف عباسی صاحب یا کسی اور نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ میاں شہباز شریف کی جو ضمانت ہوئی ہے اس کی ٹائمنگ کو آپ کیسے دیکھتے ہیں، انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ یہ سوال آپ کو آرمی چیف سے کرنا چاہیے تھا، چوہدری منظور نے کہا کہ اس سے ساری کہانی باہر آ جاتی ہے اس کو کئی لوگوں نے کنفرم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.