How the man open his phone with cutting finger’s fingerprint ? Everyone will surprised

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک آدمی کی شہادت والی انگلی حادثے میں کٹ گئی اور اس کٹی ہوئی انگلی کے ساتھ وہ شخص کتنے دن تک اپنا فون ’ان لاک‘کرتا رہا؟ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

میل آن لائن کے مطابق اس آدمی کا نام کیرن ہگنز ہے جو ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ فیکٹری میں مشین پر کام کرتے ہوئے حادثہ پیش آیاجس میں اس کی شہادت کی انگلی کی ایک پور کٹ گئی۔کیرن نے اسی انگلی کے ساتھ اپنے سام سنگ فون کو فنگر پرنٹ لاک لگا رکھا تھا۔ انگلی کٹنے کے بعد اس نے اس کٹی ہوئی پور کو شراب میں محفوظ کر لیا اور اگلے دو ہفتے تک اس کے ساتھ اپنا فون ان لاک کرتا رہا۔

کیرن نے بتایا کہ ”میری کٹی ہوئی انگلی کو اس قدر نقصان پہنچا تھا کہ ڈاکٹر اسے واپس میرے جسم کے ساتھ منسلک کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد میں نے انگلی کو اپنے پاس محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ “

Leave A Reply

Your email address will not be published.