When Eid Moon will Sighted ? Is Ramadhan will 29 days or 30 Days ? Met Office Prediction about Eid ul Fitar in Pakistan

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، لہٰذا اس مرتبہ 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔ اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔

لیکن چونکہ اس روز چاند کی پیدائش کو زیادہ وقت نہیں گزرا ہو گا، اس لیے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا کہ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیال رہے کہ ملک میں موسم گرما کا آغاز ہو چکا، جبکہ بیشتر علاقوں میں سورج خوب آگ برسا رہا ہے۔ گرمی کی شدت میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا جب رمضان المبارک مہینہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.