In which city will the moon of Shawwal be seen at what time and when is Eid-ul-Fitr expected?

اسلام آباد ( آن لائن ) رویت ہلال ریسرچ کونسل (آر ایچ آر سی) کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ پاکستان میں عیدالفطر 14 مئی 2021 بروزجمعہ منائی جائے گی ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق خالد اعجاز مفتی نے شوال کے چاند کی ظاہری شکل کو بطور سائنسی ثبوت فراہم کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی پیدائش منگل 11 مئی اور بدھ 12 مئی کی درمیانی شب رات 12 بجے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے کے لئے یہ لازمی تھا کہ اس کی عمر پیدائش کے بعد کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہئے لیکن بدھ کی شام یہ لاہور میں صرف 18 گھنٹے اور 50 منٹ ، مظفرآباد میں 18 گھنٹے 58 منٹ کی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بدھ کو چاند کی عمر اسلام آباد اور گلگت میں 19 گھنٹے ، کراچی اور پشاور میں 19 گھنٹے 5 منٹ ، کوئٹہ میں 19 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔ آر ایچ آر سی کے سیکرٹری نے یہ بھی واضح کیا کہ غروب آفتاب سے چاند کے دیکھنے کے درمیان کا وقت 40 منٹ ہونا ضروری ہے لیکن یہ وقت لاہور میں صرف 35منٹ کا ہوگا۔ کراچی ، پشاور ، اسلام آباد ، مظفرآباد ، کوئٹہ اور جیوانی سمیت دیگر شہروں میں محض 36 منٹ کا ہوگا۔

لہٰذا چاند بدھ کے روز پورے ملک میں عام آنکھوں سے نہیں دیکھا جاسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.