Israeli security forces attack Al-Aqsa Mosque, emergency meeting of Arab League convened in Cairo

اسرائیلی فوج نے رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا ہے جس سے مقبوضہ بیت المقدس میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں ،دوسری طرف فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج قاہرہ میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر سٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جبکہ مسجد اقصی کے احاطے میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں کم از کم 100 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ جمعے کو بھی 300 فلسطینیوں کو زخمی کیاگیا تھا، اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ میں احتجاج کیا گیا اور ٹائرجلا کر سڑکیں بلاک کی گئیں۔دوسری جانب فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج پیر کو قاہرہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.