Qamar Zaman Kaira also spoke in favour of Shahbaz Sharif

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان قائرہ نے بھی ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے حق میں بیان داغ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی اپنا علاج بیرون ملک سے علاج کراتے رہے ہیں ۔

انکا کہنا تھاکہ شہباز شریف اس وقت بیمار ہیں انہیں عدالت کی طرف سے اجازت مل چکی ہے لیکن انہیں روکا جارہا ہے جو غیر مناسب ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کو نہیں چھوڑا بلکہ مولانا فضل الرحمان نے جو بات کی تھی وہ مناسب نہیں تھی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی سیاسی کسی کیلئے بند نہیں کیے اور نہ ہی پیپلز پارٹی اپنے مخالفین کیساتھ گفتگو کا کوئی راستہ بند کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.