An agreement has been reached to release 1,100 Pakistanis imprisoned in Saudi Arabia

سعودی عرب کی جیلوں میں قید 1100 پاکستانیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان پاکستان کے 1100 قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔وزیراعظم کے گزشتہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر بھی سعودی عرب کی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم چند روز قبل سعودی عرب کے تین روزہ دورے سے واپس پاکستان پہنچے تھے ۔اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان پانچ مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.