Palestinians report several Martyred in Israeli air raids on Gaza

بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں پیر کو تین سو سے زیادہ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے ہیں جبکہ اسرائیل کے جوابی حملے میں بچوں سمیت نو افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہیں رکا تو وہ راکٹ حملے کر سکتی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق پیر کو داغے جانے والے راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسرائیل نے جوابی کارروائی میں حماس کے تین کو شہید کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘ہم نے غزہ میں عسکری اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔’

حماس کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر محمد عبداللہ فائد ان حملوں میں شہید ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے اسرائیلی حملوں میں نو افراد شہید ہوئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر پیر کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں تازہ جھڑپوں میں 300 سے زیادہ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا نے فلسطینی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد گولے چلتی گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر گرے اور سڑک پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں جائے وقوع پر رقت آمیز مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گولہ باری کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کانریکس نے بتایا کہ مسجد الاقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے بدلے حماس نے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس حملے میں حماس کا ایک سینیئر کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ’ ہم نے شروع کردیا ہے، میں دہراتا ہوں کہ ہم نے غزہ میں عسکری اہداف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے‘۔

غزہ میں موجود ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ حملے میں حماس کا ایک کمانڈر شہید ہوا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید کمانڈرکی شناخت محمد عبداللہ فياض کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے غزہ کی سرحد سے مقبوضہ بیت المقدس کی جانب راکٹ فائر کیے ہیں جس کے بعد اسرائیل میں سائرن بجنے لگے اور پارلیمنٹ کو خالی کرالیا گیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حماس نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مسجد الاقصیٰ اور دیگر اہم مذہمی مقامات سے اسرائیلی فوج کو ہٹالے۔

Several Palestinians have been Martyred in an Israeli air raid in the besieged Gaza Strip, according to the Palestinian health ministry, after Hamas launched rockets from the coastal territory towards Israel.

The Gaza health ministry said on Monday that nine Palestinians, including three children, were Martyred “in a series of strikes in northern Gaza”.

Leave A Reply

Your email address will not be published.