Student from Peshawar made Pakistan Proud by winning the first position in ACCA among the Gulf countries

پشاور(این این آئی)کویت میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی تعلیم حاصل کرنے والی پشاور کی طالبہ عبیر عبدالحق نے خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔پشاور کی عبیرعبدالحق نے اے سی سی اے کے امتحانات میں دودفعہ خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر سات مضامین میں پورے کویت میں ٹاپ کیا۔

ہونہار طالبہ کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔عبیرکا کہنا ہے کہ اے سی سی اے ایک مشکل انتخاب تھا مگر لگن اور اساتذہ کی محنت نے منزل آسان بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے شہر پشاور واپس کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔طالبہ نے کہا کہ خواتین کسی بھی فیلڈ میں جاکرکامیاب ہوسکتی ہیں مگر محنت شرط ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.