Shawwal moon sighted, Eidul Fitr on Thursday

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور جعمرات کو پاکستان بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور نیو کوہسار بلاک میں ہوا اور اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

زونل کمیٹیوں کا جلد ختم ہو گیا تھا لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں پر طویل بحث کی گئی جس کی وجہ سے رات 11 بجے تک اعلان نہیں کیا جا سکا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رات ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، بہت سی جگہ پر مطلع ابرآلود تھا، جن مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور، سندھ کا علاقہ میرپور اور دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہو گی اور کل انشااللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔

انہوں نے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چمن اور پشاور کی زونل کمیٹیوں اور ذمے داروں نے وہاں آنے والے لوگوں کی شہادتوں کو دیکھا اور پھر اس کے بعد فیصلہ ہمیں پہنچایا جو میں نے آپ کے سامنے رکھا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ نے پوری قوم کو اکٹھا کیا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم آئندہ بھی مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے اسرائیل نے ہمارے قبلہ اول بیت المقدس پر جارحیت کی ہے اور عبادت کرنے والے نہتے مسلمانوں پر جو گولیا چلائی ہیں، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عوام سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے گلے ملنے اور مصافحے سے

پرہیز کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

The Central Ruet-e-Hilal Committee on Wednesday announced that the Shawwal moon has been sighted in Pakistan and Eidul Fitr would be celebrated across the country tomorrow on Thursday (May 13).

The announcement was made after the moon sighting committee met in Islamabad with its Chairman Maulana Abdul Khabir Azad in the chair.

Addressing a press conference following the meeting, Maulana Azad said that the zonal committees received shahadats (testimonies) from all over the country and the decision was made “unanimously”.

“We received shahadats from Chaman, Qilla Saifullah, Peshawar and many other localities including some in Sindh,” he added.

Leave A Reply

Your email address will not be published.