A policeman who slapped a major after a heated exchange has been suspended in Islamabad

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حاضر سروس فوجی افسر کو تھپڑ مانے والا پولیس اہلکار معطل ۔تفصیلات کے مطابق وفاق کے علاقے دامن کوہ کی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار نےپاک فوج کے حاضر سروس میجر کیساتھ بدتمیزی کی اور تھپڑا مار دیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےایس پی سٹی سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر آگے والی گاڑی کو بغیر چیک کیے جانے کی اجازت پچھلی گاڑی کے مسافر بھڑک گئے جبکہ گاڑی میں لہتراڑ گائوں کے لوگ اس میں سوار تھے ، بحث تلخ کلامی میں تبدیل ہوئے جبکہ پولیس اہلکار نے غصے میں آکر گاڑی میں موجود پاک فوج کے حاضرسروس میجر کو تھپڑ دے مارا جسے کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کلیا ۔ واقعہ کی فوٹیج بھی تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مئی سے 16 مئی تک اسلام آباد کے تمام تفریحی مقامات کو بند کرکے نقل و حرکت کو محدود کرنے کے احکامات جاری کیے گے تھے جس کے بعد اسلام آباد سے دامن کوہ اور مونال کی جانب جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.