European Union taken notes of rocket attacks on Palestinians

اسرائیلی شہری آبادی پر غزہ سے راکٹ برسانے کا عمل ناقابل قبول، اسرائیل نے مسلمانوں کی خونریزی بند نہ کی تو نتائج کیلئے تیار رہے، اسرئیل کی جانب سے فلسطینیوں پر راکٹ حملوں پر یورپی یونین نے نوٹس لے لیا یورپی یونین نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے اور مشرقی یروشلم میں ہونے والی خونریزی بند کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف جوزپ بورل نے اپنے ایک بیان میں کہا،’’ اسرائیلی شہری آبادی پر غزہ سے راکٹ برسانے کا عمل ناقابل قبول ہے اور یہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو مزید بڑھاوا دینے کا سبب بن رہا ہے۔‘‘ اٴْدھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بِلنکن نے بھی حماس سے فوری طور پر راکٹ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلنکن نے کہا ہے کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانا چاہیے اورتشددروکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.