Is Prime Minister Imran Khan Collected Zakat or Fitr During Saudi Arabia Visit ? Know the Facts

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے حالیہ 3روزہ دورہ سعودی عرب کے متعلق ایک گمراہ کن خبر سوشل میڈیا پر گردش میں ہے کہ انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران زکوٰة و فطرانہ کی امداد حاصل کی۔ ایکسپریس ٹربیون نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ایک افواہ ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے اس دورے کے دوران سعودی عرب میں کوئی زکوٰة اور فطرانے پر مبنی امداد وصول نہیں کی۔

اخبار کے مطابق یہ افواہ ایک تصویر کی بنیاد پر پھیلائی جا رہی ہے جس میں وفاقی وزیر مراد سعید کو اسلام آباد میں واقع سعودی سفارتخانے میں سعودی عرب کے سفارتی حکام کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر پاکستان میں ’زکوٰة و فطرانہ پراجیکٹ‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران بنائی گئی تھی اور اسے سعودی سفارت خانے نے سپانسر کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.