“Israel’s targeting of children and unarmed civilians is the worst form of terrorism.” Nawaz Sharif

فلسطین پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے بچوں سمیت کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں اس پر دنیا بھر میں بحث جاری ہے ۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حالت زار پر دنیا بہت لمبے عرصے سے غفلت برتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کی جانب سے بچوں اور غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بنانابد ترین دہشت گردی ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ میں مسجد اقصیٰ اور غزہ میں اس بربریت کی شدید مذمت کرتا ہوں،یہ مناظر دیکھ کر میرا دل بھر آیا ہے ،دنیا کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لینا چاہیے ۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد24 ہوگئی ہے جبکہ 180 سے زیادہ افرادزخمی ہیں۔اسرائیل کی طرف سے اب تک 130 حملے کیے جاچکے ہیں جن میں رہائشی عمارتوں اور دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔حملوں میں حماس کے 15 کمانڈرز بھی شہید ہوئے ہیں۔فلسطینی صدرمحمودعباس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے اور عید کی تقریبات منسوخ کردیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جرائم روکنے کےلیے فوری اقدامات کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.