Mufti Shahabuddin Popalzai announced Eid tomorrow in Peshawar

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل عید کا اعلان کر دیا، سماء ٹی وی کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ 23 گواہ ہیں، لہذا کل پشاور میں عیدالفطر ہو گی۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں ہوا۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ جیو ٹی وی کے مطابق پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جہاں پر اب تک چاند

نظر آنے کی سات شہادتیں موصول ہو چکی ہیں ان شہادتوں کو پرکھنے کا عمل جاری ہے جس کے بعد مرکزی رویت کمیٹی کو ان گواہیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ پشاور کی زونل کمیٹی کے ذمہ داران کا کہناہے کہ پاکستان میں عید کا چاند نظر آنے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.