The area of Pakistan where Eid will be celebrated today

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماءنے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل سے چاند دیکھنے کی 20شہادتیں موصول ہوئی ہیں ، آج وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔

محسن داوڑ نے مقامی علماکی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ آج 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.