The PDM train has already run, Maulana Fazl ur Rehman is capable of running it,If Some on try to Leave … Caption Safdar Speak out

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ٹرین چل چکی ہے، ہم الکیشن میں ہم دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی رہنما جاوید لطیف کے گھر پر ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انھوں نے جاوید لطیف کے اہلِ خانہ کو بتایا کہ وہ پارٹی قائد کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئے ہیں, جاوید لطیف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر کاربند ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور اب پاکستان بچانے نکلی ہے, پی ڈی ایم کی ٹرین چل چکی ہے، جو اترے گا وہ سمجھ دار نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کو بہتر انداز میں چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ الکیشن میں ہم دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.