Attacks on Palestinians will continue, Israeli Prime Minister

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اب اسرائیلی وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں پر حملے جاری رکھیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ”غزہ میں ’دہشت گرد‘ ہمارے شہروں پر حملے کرنے کی قیمت چکا رہے ہیں اور چکاتے رہیں گے۔ ہم حماس کو کچل کر رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ سے مغربی کنارے میں 11اور غزہ میں 130فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 21خواتین اور 32بچے شامل ہیں، جبکہ اب تک 900سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز لبنان کے بارڈر سے فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کرتے حزب اللہ کے ایک جنگجو کو شہید کر دیا۔ اسرائیل میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایرانی کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ لبنان کے بارڈر سے داخل ہو کر حماس کی مدد کر سکتی ہے۔حزب اللہ کے اسرائیل میں داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیلی حکومت کی طرف سے شمالی علاقے میں لبنان کے بارڈر کے ساتھ آبادیوں میں اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری طرف شام کی سرزمین سے بھی اسرائیل پر تین راکٹ فائر کیے گئے ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے راستے میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.