Foreign funding Case, four more secret PTI accounts revealed

پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے لیے سکروٹنی کمیٹی میں تحریک انصاف کے مزید چار خفیہ اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔دو اکاؤنٹس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ دو اکاؤنٹس سے متعلق چھان بین جاری ہے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے مطلوبہ تمام بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔

جانچ پڑتال کا عمل منگل اور بدھ کو بھی جاری رہے گا جس کے بعد معاملے کو سکروٹنی کمیٹی میں زیر بحث لایا جائے گا جب کہ کمیٹی نے مئی کے آخر تک اپنی رپورٹ کمیشن کو پیش کرنی ہے۔اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ سکروٹنی کمیٹی پی ٹی ائی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال مقررہ وقت میں مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے، ایک وقت ایسا آئے گا جب اپنے مینڈیٹ کی تکمیل سے انکار پر کمیٹی کا احتساب کیا جائے گا۔

انہوں نے ہمیں 40 گھنٹوں میں دستاویزات کی پڑتال کا کہا گیا ہے جو کمیٹی تین سالوں میں نہیں کر سکی۔قبل ازیں پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کی سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں لیپ ٹاپ استعمال کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے ٹیکنیکل افراد کی جانب سے اجلاس کے دوران لیپ ٹاپ استعمال کی درخواست دی تھی،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو 14 اپریل کے فیصلے میں صرف ریکارڈ اور دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی۔
Foreign funding, four more secret PTI accounts revealed
پیر کو الیکشن کمیشن نے کہاکہ اکبر ایس بابر کی ریکارڈ جائزہ کے دوران لیپ ٹاپ استعمال کی درخواست مسترد کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن کے 14 اپریل کے فیصلے پر سکروٹنی کمیٹی اور فریقین عملد درآمد کریں ،اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے ٹی آر او کے مطابق مناسب حکم جاری کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی اپنے اختیارات کا معقول انداز سے استعمال کر سکتی ہے ، جماعتیں غیر ضروری معاملات اور اعتراضات نہ اٹھائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.