Will the corona vaccine really cause death in two years? The Ministry of Health Clarified

پاکستان کی وزارت صحت نے اس خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے افراد کی دو سال میں موت ہوجائے گی۔

سوشل میڈیا پر ایک اخباری تراشہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ فرانسیسی نوبل انعام یافتہ سائنس دان سے منسوب یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کی دو سال میں موت ہوجائے گی۔

اس اخباری تراشے کے حوالے سے پاکستان کی وزارت صحت نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں اور کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقع ہو سکتی ہے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.