Turkish President Recep Tayyip Erdogan, fulfilling his 26-year-old dream, inaugurated a mosque in Taksim Square

استنبول(این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے 26 سال پرانے خواب کو پورا کرتے ہوئے تقسیم اسکوائر پر قائم ہونے والی مسجد کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز مسجد کا افتتاح کیا، جہاں نمازِ جمعہ کی جماعت کے ساتھ اس مسجد کا آغاز ہوا اور اب وہاں پنچ وقتہ نماز باجماعت ادا کی جائے گی۔ترک صدر نے جامع مسجد تقسیم کا افتتاح کرنے کے بعد استنبول کے قلب میں واقع تاریخی تقسیم اسکوائر پر مذہبی شناخت کی مہر بھی لگائی۔

رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اس مسجد کی تعمیر کا خواب26 سال پہلے دیکھا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2017 میں مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا۔ترک صدر نے جمعے کی نماز کے لیے مسجد میں داخل ہونے سے قبل تقسیم اسکوائر پر موجود ہجوم کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔افتتاحی نماز میں ترک صدر، حکومتی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔استنبول میں قائم ہونے والی عالیشان جامع مسجد تقسیم کا گنبد تیس فٹ بلند بنایا گیا ہے، جس کی چوٹی پر ترک جمہوریہ کا وہ یادگاری نشان موجود ہے، جس کی بنیاد مصطفی کمال اتاترک نے رکھی تھی۔مسجد کے داخلی دروازے ، فرش اور چھت پر 8 کونوں والے سلجوقی نقش و نگاری کو جگہ دی گئی ہے۔انیسویں صدی کی بے اولو معماری سے ماخوذ ڈیزائن کی حامل اس مسجد میں ہر طرح کی تفصیلات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اسے عملی شکل دی گئی ہے۔

اس میں کانفرس ہال سمیت ڈیجیٹل اسلامی کتب خانے کو بھی بنایا گیا ہے۔ترک حکام نے جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پررجب طیب اردوان کی 1994 کی ایک ویڈیو شیئر کی جب وہ استنبول کے میئر بنے تھے۔انہوں نے ایک اونچی عمارت پر کھڑے ہوکر اس طرف اشارہ کرتے ہوئے مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مسجد عین اسی مقام پر تعمیر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ترکی کی عدالت نے آیا صوفیہ میں قائم عجائب گھر کو ختم کر کے اس کو مسجد کی حیثیت سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ISTANBUL (NNI) – Turkish President Recep Tayyip Erdogan, fulfilling his 26-year-old dream, inaugurated a mosque in Taksim Square. According to media reports, Recep Tayyip Erdogan inaugurated the mosque yesterday, where Friday prayers will be held The mosque was inaugurated with the congregation of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and now there will be five daily congregational prayers.

According to the report, Recep Tayyip Erdogan dreamed of building this mosque 26 years ago, after which he announced the construction of the mosque in 2017. The Turkish president was present in Taksim Square before entering the mosque for Friday prayers. The inaugural prayer was attended by a large number of citizens, including the Turkish president and government figures. The dome of the magnificent Taksim Grand Mosque in Istanbul has been raised 30 feet, with the Turkish Republic at the top. There is a commemorative monument, the foundation of which was laid by Mustafa Kemal Ataturk. Seljuk carvings with 8 corners have been placed on the entrance, floor and roof of the mosque. It has a design derived from the nineteenth-century architecture. All the details in the mosque have been carefully examined and given a practical shape.

A digital Islamic library, including a conference hall, has also been built. Turkish officials on Friday shared a 1994 video of Recep Tayyip Erdogan on the social networking site Twitter when he became mayor of Istanbul. He stood up and pointed to it and announced the construction of a mosque. The mosque was built on the same site. Last year, a Turkish court ruled that the museum in Aya Sofia should be demolished and restored as a mosque.

Leave A Reply

Your email address will not be published.