Federal Interior Minister Sheikh Rashid made a big announcement regarding Hamid Mir’s program

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میری دس سے 12 سالوں میں حامد میر سے نہ کبھی بات ہوئی ہے اور نہ ہی پروگرام میں گیا ہوں ، نہ کبھی جاﺅں گا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی صحافی کانام فی الحال بلیک لسٹ میں نہیں آ رہا ہے اور نہ ہی ای سی ایل میں ، میرے پاس کسی کا کوئی کیس نہیں ہے ۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ امید ہے کہ اسد طور کے کیس میں حقیقت کے قریب پہنچ جائیں گے ، اسد طور کے کیس میں اشتہار دینے جارہے ہیں ، اس معاملے میں ایک آدمی کی شناخت کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نادرا ، ایف آئی اے اور پولیس تحقیقات کر رہی ہیں ، فنگر پرنٹس کی رپورٹ بھی آنے والی ہے ، غیرملکی آقاﺅں کے کہنے پر یہ لوگ ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں ، بے بنیاد الزام سے پاکستان کے تشخص کو نقصان ہو گا ۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہو چکی ہے ، پی ڈی ایم میں ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان ہیں ،پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے سب میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی اور جب میں کہتا تھا تو تب میرا مذاق اڑاتے تھے ۔ دورہ کویت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ 2011 کے بعد کویت کا کامیاب دورہ تھا ، کویت کے حکام سے ویزوں کے بارے میں بات ہوئی، وزیراعظم کی ہدایت پر کویت دورہ پر گیا۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہے سائبرونگ کوجدید ٹیکنالوجی دی جائے۔

Federal Interior Minister Sheikh Rashid has said that in ten to 12 years I have never talked to Hamid Mir and I have not attended the program and I will never go.

Addressing a press conference, Sheikh Rashid, while answering a journalist’s question, said that no journalist’s name is currently on the blacklist nor in the ECL, I have no case against anyone. Sheikh Rashid said that he hopes that they will come closer to the truth in the case of Asad Toor. They are going to give advertisements in the case of Asad Toor. In this case, they have also come close to the identity of a man. FIA and police are investigating, fingerprint report is also coming, these people are blaming the agencies at the behest of foreign masters, baseless allegations will damage Pakistan’s identity.

Referring to the PDM, Sheikh Rashid said that the PDM has been tied, the PDM has PML-N and Maulana Fazlur Rehman, the PDM is over, all the media are playing media. I had already said that I would get out of it and when I said that, they would make fun of me. Talking about the visit to Kuwait, Sheikh Rashid said that Kuwait was a successful visit after 2011. He talked to Kuwaiti officials about visas and visited Kuwait on the instructions of the Prime Minister. He said that we are trying to give modern technology to cyberspace.

Leave A Reply

Your email address will not be published.