Very important news regarding Chinese vaccine for those waiting to go to Saudi Arabia

جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں پاکستانی نے کہا ہے کہ سعودی میڈیکل ٹیم چینی ویکسین کی منظوری کو حتمی شکل دینے کیلئے چین میں موجود ہے، جس کے بعد حج سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سفیر پاکستانی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی میڈیکل ٹیم چینی ویکسین کی منظوری کو حتمی شکل دینےکیلئے چین میں موجود ہے، پاکستانیوں سمیت دیگر زائرین سعودی حکام کے فیصلے کے منتظر ہے۔

یاد رہے سعودی عرب نے حج سیزن 2021 کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو فریضہ مقدسہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی اس سلسلے سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسینیشن کی شرط رکھی تھی، جس کے بعد پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی تھی۔پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے، ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے، سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کی اجازت دے جبکہ ڈبلیو ایچ او نے بھی چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کے چینی ویکسین پر تحفظات ہیں، اس ضمن میں بات چیت جاری ہے، ہم چاہتے ہیں سعودی حکومت چینی ویکسین لگانیوالوں کی اجازت دے، امید ہے کہ جلد کوئی خوش خبری ملے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں غیرملکی مسافروں اور ویکسین نہ لگوانے والے مستثنی افراد کے لیے گائیڈ بک جاری کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہوٹل قرنطینہ ان ملکوں سے آنے والے تمام مسافروں پر لاگو ہوگا جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے مطابقاخراجات مسافروں سے وصول کیے جائیں گے۔ ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی زمرے کے مسافروں پر ہاس آئسولیشن کی پابندی ہوگی۔ مستثنی زمروں میں سعودی شہری، ان کی غیر ملکی بیوی یا غیر ملکی شوہر شامل ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو 7 دن تک ہاس آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ آئسولیشن کے چھٹے دن یعنی آخری دن میں پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ویکسین نہ لگوانے والوں کو 7 روزہ ہاؤس آئسولیشن کرنا ہوگا، چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ سرکاری وفود، سفارتی ویزا ہولڈرز، سفارتکار اوران کے ساتھ مقیم اہل وعیال اس سے مستثنی ہوں گے۔

Jeddah (NNI) A Pakistani in Saudi Arabia has said that a Saudi medical team is present in China to finalize the approval of the Chinese vaccine, after which important announcements regarding Hajj are expected. The side said that the Saudi medical team is in China to finalize the approval of the Chinese vaccine, while other visitors, including Pakistanis, are awaiting the decision of the Saudi authorities.

It may be recalled that Saudi Arabia had approved the Hajj season 2021, according to which 60,000 pilgrims from all over the world, including Pakistan, will be allowed to perform the holy duty. In this regard, the Saudi government had made coronal vaccination condition for Hajj pilgrims. Pakistan had then requested the Saudi government to register the Chinese vaccine. Pakistan had said that Pakistanis have been vaccinated against sugar, doctors do not allow any other vaccine to be given again, the Saudi Ministry of Health should allow the Chinese vaccine while WH He has also approved the Chinese vaccine. Maulana Tahir Ashrafi had said that the Saudi government has reservations about the Chinese vaccine. Talks are underway in this regard. We want the Saudi government to allow Chinese vaccinators. There will be good news soon.

In Saudi Arabia, on the other hand, a guidebook has been issued for foreign travellers and those who are not vaccinated. According to media reports, Hotel Quarantine will be applicable to all travellers coming from countries from which there is no restriction on arrival. According to the Civil Aviation Department, the expenses will be collected from the passengers. Hotel Quarantine will be exempt from Haas Isolation for exceptional passengers. Exceptions include Saudi nationals, their foreign wives or foreign husbands. Those who do not get vaccinated will be kept in isolation for 7 days. The Civil Aviation Department further said that PCR test will be done on the sixth day ie last day of isolation. Those who are not vaccinated will have to undergo 7 days house isolation, PCR test will be done on the sixth day. Government delegations, diplomatic visa holders, diplomats and their families will be exempt.

Leave A Reply

Your email address will not be published.