Kuwait has expressed a desire to issue visas to Pakistanis belonging to another sector

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان کے 425 ڈاکٹرزاسی ہفتے کسی بھی دن کویت کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح نے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے ویزے بھی جاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں صرف دو پارٹیاں ہیں ،تمام جماعتیں صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، اس کی کوئی حقیقت باقی نہیں رہی،سعودی عرب 30 لاکھ میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کریگا،صحافی اسد طور پر حملے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں،بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے

معاملہ پر بعض عناصر اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے،نادرا میں تکنیکی بنیادوں پر جدید تبدیلی ضروری ہے،سعودی عرب میں ویکسینیشن کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے علم ہے جس پر جلد ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ صحافی اسد طور پر حملے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں،بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے،نادرا، ایف آئی اے اور پولیس مل کر تحقیقات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فنگر پرنٹس کی کل تک نشاندہی ہوسکتی ہے اور اگر آئند چند روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکے تو اشتہار دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ بعض عناصر اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسے واقعات پر ملک کے انتہائی اہم ادارے پر الزامات لگاتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ عالمی سطح پر ادارے کی ساکھ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے نجی نیوز چینل جیو پر تجزیہ کار اور اینکر حامد میر کے پروگرام کو بند نہیں کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں گزشتہ کئی برس سے ان کے پروگرام میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ایک پالیسی ہونی چاہیے جس کی بنیاد پر ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو۔شیخ رشید نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ موومٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق کہا کہ جب میں آپ سے کہتا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے مسلم لیگ (ش) نکلے گی تو آپ میرا مزاق اڑا تے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم صرف دو پارٹیاں ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتیں صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، اس کی کوئی حقیقت باقی نہیں رہی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان میں مزدور طبقے پر مشتمل افراد قوت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب 30 لاکھ ویزاوں میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ویزے تفویض ہونے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا اور معیشت نمو میں مزید بہتر آئے گی۔

انہوں نے کویت سے متعلق بتایا کہ وہاں 52 پاکستانی قیدی ہیں جن میں سے صرف 6 واپس آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر قیدی منشیات کے جرم میں جیل کاٹ رہے ہیں۔شیخ رشید نے سائبر کرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 54 لاکھ جبکہ میرے دور میں 36 ہزار کیسزہوئے ہیں جن میں سے 6 ہزار کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سائبر ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے اور اس ضمن میں بھرتیوں کے اشتہارات بھی آچکے ہیں۔شیخ رشید نے عزم کا اظہار کیا کہ نادرا میں تکنیکی بنیادوں پر جدید تبدیلی ضروری ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں ویکسینیشن کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے علم ہے جس پر جلد ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔انہوں نے اس تاثر کومسترد کردیا کہ کسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا بلیک لسٹ میں آرہا ہے۔

ISLAMABAD (Monitoring Desk / NNI): 425 Pakistani doctors will leave for Kuwait any day of the week. This was stated by Federal Interior Minister Sheikh Rashid Ahmed while addressing a press conference. The Federal Interior Minister said that the Prime Minister of Kuwait Sheikh Sabah Khalid Al-Hamid Al-Sabah also expressed his desire to issue visas to those associated with the construction sector. Federal Interior Minister Sheikh Rashid Ahmed has said that there are only two parties in PDM, all parties are playing only media, there is no reality left, Saudi Arabia 30% visa out of 3 million Pakistani manpower Will be assigned to, journalists are close to the identification of an accused involved in the attack as Assad, will soon reach the truth in the case

Some elements on the issue are unjustifiably criticizing the country’s intelligence agency to please their foreign masters, modern change is needed in NADRA on technical grounds, the issue of vaccination in Saudi Arabia is known to Prime Minister Imran Khan on which Soon the whole situation will become clear. During a media briefing on Tuesday, he said that the journalists were close to identifying one of the accused involved in the attack as Asad, would soon come to light in the case, NADRA, FIA and police are conducting a joint investigation. He said that fingerprints could be identified by tomorrow and if the accused could not be arrested in the next few days, advertisements would be issued. Sheikh Rashid said that the identity of one accused was close to being identified. It is also important that some elements are unjustifiably criticizing the country’s intelligence agency to please their foreign masters. He said that those who accuse the country’s most important institution of such incidents have no idea. How much damage is done to the reputation of the organization globally.

In response to a question, he said that he did not stop the program of analyst and anchor Hamid Mir on private news channel Geo. Sheikh Rashid said that he had not participated in his program for the last several years and no one. He said that there should be a policy on the basis of which strict action should be taken against the elements involved in such incidents. Sheikh Rashid said about the anti-government coalition Pakistan Democratic Movement (PDM) that when I He used to say that if PML-N leaves PML-N, then you were making fun of me. He said that now PDM is only two parties. The Home Minister said that all the parties participating in PDM Only the media is playing the media, there is no reality left. Interior Minister Sheikh Rashid congratulated the working class in Pakistan and said that Saudi Arabia should assign 30% of the 3 million visas to the Pakistani workforce. He said that the issuance of visas would increase remittances and further improve the economy.

Regarding Kuwait, he said that there are 52 Pakistani prisoners out of which only 6 want to return. He said that most of the prisoners are serving jail terms for drug offenses. Talking about cyber crime, Sheikh Rashid said that last In the year 5.4 million while in my time there have been 36,000 cases out of which 6,000 inquiries have been completed. He said that we are trying to equip the cyber wing with modern technology and in this regard recruitment advertisements have also come. Sheikh Rashid expressed his determination that modern change on technical basis is necessary in NADRA. In response, the Home Minister said that the issue of vaccination in Saudi Arabia is known to Prime Minister Imran Khan and the situation will be clarified soon. He rejected the impression that someone’s name is appearing in the exit control list or blacklist.

Leave A Reply

Your email address will not be published.