PTI leader’s Land Cruiser stolen

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی لینڈ کروزر گاڑی چوری۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں اجتماع گاہ روڈ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی لینڈ کروزر چوری ہوئی ہے ، پی ٹی آئی کے رہنما علی بادشاہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں پچیس لاکھ نقدرقم اور لائسنس یافتہ پستول بھی موجود تھا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کےمطابق انہوں نے بتایا کہ پارٹی دفتر سے گھر گیا تو گاڑی چوری ہوگئی، لینڈ کروزر چوری کے لیے آنے والے ملزمان کالے رنگ کی ڈبل کیبن میں تھے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ منگھوپیر تھانے میں درج کرادی ہے۔دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی ٹی وی نے حاصل کرلی جس میں چوری کی گئی لینڈ کروزر منگھوپیر اور متصل سڑکوں سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے جب کہ لینڈ کروزر کے پیچھے کالے رنگ کی مشتبہ ڈبل کیبن بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.