Yasir Nawaz appeals to government to remove Corona Tune during Phone Call

معروف اداکار یاسر نواز نے حکومت سے موبائل فون پر لگائی جانے والی کورونا ٹیون تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی موجودہ حکومت کے لیے خصوصی پوسٹ شئیر کی تھی۔یاسر نواز نے اپنی پوسٹ میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ حکومت سے درخواست ہے کہ موبائل فون پر لگی کورونا وائرس کی ٹینون کو تبدیل کر دیا جائے۔

اداکار نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ٹیون کو تبدیل کرکے سور ہ الرحمٰن کی تلاوت لگا دی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کر سکیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی بنائے تھے۔یاسر نواز کے پوسٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل دیکھنے میں آیا،کئی پیجرز کی جانب سے پوسٹ کو شئیر بھی کیا گیا۔
یاسر نواز نے اپنے اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی جس کی اداکار کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران ایک پیغام ریکارڈ کیا گیا جس میں لوگوں کو کورونا ایس او پیز بتائے جاتے ہیں جب بھی کوئی موبائل صارفین کال ملاتا ہے تو ریکارڈ شدہ پیغام سننے کو ملتا ہے۔ملک بھر میں اب ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر میں تقریباً 3 لاکھ افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد دوسری لگوانے نہیں آئے۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان میں ایسٹرازینیکا کے علاوہ زیادہ تر ویکیسنز کی دوسری خوراک 3 ہفتوں بعد لگتی ہے ، ایسٹرازینیکا کی دوسری خوراک 12 ہفتے بعد لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے 3 لاکھ افراد دوسری خوراک کے لیے بتائی گئی تاریخوں پر واپس نہیں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایسے افراد کی درجہ بندی کر رہے ہیں، ان میں سے کچھ ایسے ہوسکتے ہیں جو دوسری خوراک لگوانے سے قبل انتقال کر گئے، ایک گروپ ایسا ہے جو ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کا شکار ہوا اور اس کے بعد دوسری خوراک نہ لگوانے کا فیصلہ کیا جبکہ دیگر ممکنہ طور پر ویکسی نیشن کے منفی پروپیگنڈے کا شکار ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.