More embarrassing videos of Mufti Aziz-ur-Rehman also came to light

اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے معروف عالمِ دین مفتی عزیز الرحمان کو کڑی تنقید کا سامنا ہے، انہوں نے اس ویڈیو کے بارے میں وضاحت بھی کی تاہم اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

مفتی عزیز الرحمان کی لواطت پر مبنی مزید ویڈیوز بھی مدرسہ کے دارالافتاء میں بنائی گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمان اخبارات کے مطالعے کے ساتھ بدفعلی کرتے پائے گئے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں انہیں دینی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ویڈیو بنانے والے طالب علم (متاثرہ) نے ایک ویڈیو اس طریقے سے ریکارڈ کی ہے کہ دارالافتا کے دروازے پر لگی مفتی عزیز الرحمان کے نام کی تختی بھی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی گزشتہ روز جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس کے بارے میں انہوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویڈیو انہیں نشہ دے کر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں تو اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ کس طریقے سے ان کی وضاحت پیش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.