State Bank of Pakistan Issues Rs 70 Commemorative Coin

پاکستان کی جانب سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات قائم ہوئے 70 برس ہوگئے ہیں۔ انہی 70 برسوں کی مناسبت سے پاکستان نے 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان 1947 جب کہ چین 1949 میں آزاد ہوا تھا۔ چین کی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان کے اس کے ساتھ تعلقات قائم ہوگئے تھے تاہم سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز 21 مئی 1951 کو ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.