Video Statement of Mufti Aziz ur Rehman Regarding His Leaked Viral Video

اپنے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے لیک ویڈیو کو خود کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

مفتی عزیز الرحمان کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو ایک سازش کے تحت بنائی گئی ہے۔ یہ دو سے ڈھائی سال پرانی ویڈیو ہے جس کو اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔

مفتی عزیز الرحمان نے دعویٰ کیا کہ جس طالب علم نے یہ ویڈیو بنائی ہے اس نے پہلے انہیں چائے میں نشہ آور چیز ملا کر پلائی جس کے بعد یہ ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں بے دخل کیے جانے کے نوٹیفکیشن پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ انہوں نے ویڈیو وائرل ہونے کے دن یعنی 15 جون 2021 کو مدرسے میں اسباق پڑھائے ہیں۔ اگر ویڈیو میں کوئی سچائی ہوتی تو وہ 3 جون سے اب تک اسباق کیسے پڑھا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.