Mufti Ismail Toro was arrested

اپنے شاگرد کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے دفاع میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے والے مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپںڈی پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال میں محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو آئندہ عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شاگرد کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے جرم کا دفاع کرتے ہوئے اتنے آگے چلے گئے تھے حدیں ہی پار کردی تھیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.